4 اگست 2017 - 14:34
سعودیہ کے شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ میں ایک اور جوان شہید

سعودیہ کے شیعہ اکثریتی علاقہ العوامیہ میں ایک اور جوان کی شہادت کے بعد شہداء کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودیہ کے شیعہ اکثریتی علاقہ العوامیہ میں ایک اور جوان کی شہادت کے بعد شہداء کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ سے مقامی ذرائع نے ایک اور شیعہ نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بن  کرشہید ہونے والا محمد الرحیمان العوامیہ میں سعودی جاریحیت شروع ہونے کے بعد سے  25 واں شہید ہے ۔

 العوامیہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ محمد الرحیمان آل سعود کے محاصرے سے فرار کرنے کی کوشش کرتے وقت سعودی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔

یاد رہے کہ سعودی حکام نے العوامیہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

 اب تک العوامیہ کے سینکڑوں باشندے آس پاس کے علاقوں میں پناہ لے چکے ہیں ۔

 مشرقی عربستان کا شیعہ اکثریتی علاقہ تیل کے ذخائر سے مالامال ہے۔

 2011 کے اوائل سے العوامیہ کے مکین آل سعود کے مظالم کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں جنہیں سعودی حکام طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲